آئمہ و موذنین کو اعزازیہ؛ طلبہ کے فیس ریمبرسمنٹ اور دیگر مسائل پر جناب اکبر اویسی کی چیف منسٹر ریونت ریڈی سے نمائندگی

[]

حیدرآباد _ مجلس کے فلور لیڈر جناب اکبر الدین اویسی نے ہفتہ کو چیف منسٹر ریونت  ریڈی سے اسمبلی میں ملاقات کی۔ انہوں نے 5 ماہ سے آئمہ و موذنین کو اعزازیہ کی رقم نہ ملنے کا مسئلہ پیش کیااور اس کی فوری اجرائی کا مطالبہ کیا۔ چیف منسٹر نے اس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے عہدیداروں کو رقم جاری کرنے کی ہدایت دی۔

 

قائد مجلس نے بتایا کہ 38 کروڑ روپے فینانس ڈپارٹمنٹ سے وقف بورڈ کو جاری نہیں کیے گئے، جس کی وجہ سے آئمہ و موذنین کو مشکلات کا سامنا ہے۔

 

انہوں نے تجویز دی کہ شادی مبارک اسکیم کی طرح آئمہ و موذنین کے فنڈز بھی گرین چینل سے جاری کیے جائیں۔ چیف منسٹر نے محکمہ فینانس کے افسران کو اس معاملے پر فوری اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔

 

اکبر اویسی نے اسکالرشپ اور فیس ریمبرسمنٹ کے بقایا جات کی جلد ادائیگی پر بھی زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ 20 لاکھ طلبہ، کالج انتظامیہ، اور 4 لاکھ اساتذہ مشکلات کا شکار ہیں۔ چیف منسٹر نے اس مسئلے پر ایک جائزہ اجلاس طلب کرنے کا وعدہ کیا۔

 

ریونت ریڈی نے نئے ریونیو قانون بھو بھارتی بل پر مجلس کی تعمیری تجاویز پر اکبر اویسی کا شکریہ ادا کیا۔ ملاقات میں پرانے شہر کے ترقیاتی کاموں اور دیگر مسائل پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *