مزاحمتی محاذ کی مدد کے لیے شہید سید حسن نصر اللہ کی انگوٹھی 25 لاکھ روپیے میں فروخت

[]

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شہید سید حسن نصراللہ کی یادگاری انگوٹھی معروف مداح اہل بیت ع حاج محمود کریمی کے توسط سے لبنان اور غزہ کے مظلوم عوام کی مدد کے لیے “ایران ہمدل” مہم کے تحت 680 ملین تومان (25 لاکھ روپیے) میں فروخت کی گئی۔

یہ رقم “ایران ہمدل” اکاؤنٹ میں منتقل کی گئی۔

واضع رہے یہ انگوٹھی شہید سید حسن نصراللہ نے ایرانی معروف مداح حاج محمود کریمی کو ہدیہ کے طور پر دی تھی، تاہم انہوں نے لبنان کی موجودہ صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے اس انگوٹھی کی بولی لگوائی ہے، تاکہ لبنانیوں کی کچھ مدد ہو سکے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *