دہلی اسمبلی انتخاب: کیجریوال کا دلتوں کو اعلیٰ تعلیم کے لیے بیرون ملک بھیجنے کا اعلان ’منگیری لال کا سپنا‘: دیویندر یادو

[]

دیویندر یادو نے کہا کہ دہلی کی کُل آبادی میں تقریباً 40 فیصد سے زائد آبادی دلتوں کی ہے۔ کیجریوال نے ایک طرف جہاں تعلیم کو کافی مہنگا کر دیا وہیں ’جئے بھیم ٹیلنٹ ڈیولپمنٹ کوچنگ اسکالرشپ‘ کو بند کر دیا۔

<div class="paragraphs"><p>دیویندر یادو / تصویر آئی این سی</p></div><div class="paragraphs"><p>دیویندر یادو / تصویر آئی این سی</p></div>

دیویندر یادو / تصویر آئی این سی

user

نئی دہلی: دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر دیویندر یادو نے اروند کیجریوال اور عام آدمی پارٹی کو دلتوں کا سب سے بڑا دشمن قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عام آدمی پارٹی نے اپنا انتخابی نشان ’جھاڑو‘ دلتوں کے فلاح و بہبود کے لیے نہیں بلکہ ان کا ووٹ حاصل کرنے کے لیے رکھا ہے۔ 11 سال قبل جب عآپ دہلی میں اقتدار میں آئی تھی اس وقت دلتوں نے بھی ان کو ایک طرفہ ووٹ کیا تھا۔ آج جب عآپ کی 11 سالہ دور حکومت کو دیکھا جائے تو کیجریوال اور اس کی حکومت نے تمام طبقوں کے ساتھ ساتھ سب سے زیادہ ناانصافی دلتوں کے ساتھ کی ہے۔ آج کیجریوال دلت طلباء کو بیرون ملک اعلیٰ تعلیم کے لیے بھیجنے کا خواب دکھا رہے ہیں۔ حالانکہ اس عآپ کی حکومت میں بے شمار دلت طلباء کو پیسے اور وسائل کی کمی کی وجہ سے تعلیم کو بیچ میں ہی چھوڑنے پر مجبور ہونا پڑا۔ اگر کیجریوال کی مدت کار پر نظر ڈالی جائے تو 2014 کے بعد ایس سی/ایس ٹی طلباء کو ملنے والے اسکالرشپ کو تقریباً ختم کر دیا گیا ہے۔

دیویندر یادو نے کہا کہ دہلی کی کُل آبادی میں تقریباً 40 فیصد سے زیادہ آبادی دلتوں کی ہے۔ کیجریوال نے ایک طرف جہاں تعلیم کو کافی مہنگا کر دیا وہیں ’جئے بھیم ٹیلنٹ ڈیولپمنٹ کوچنگ اسکالرشپ‘ کو بند کر دیا ہے۔ آج جب انتخاب سَر پر ہے تو کیجریوال دلت ووٹ حاصل کرنے کے لیے ایک بار پھر ان سے بے شمار جھوٹے وعدے کر رہے ہیں۔ دلت طلباء کو نقصان پہنچانے کا سلسہ یہیں ختم نہیں ہوا بلکہ کیجریوال نے ایس سی/ایس ٹی کے فلاح و بہبود کے لیے مختص فنڈ کو دیگر کاموں میں خرچ کر دیا۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ دلتوں کے حق میں بات کرنے والے کیجریوال کو ان سے کوئی مطلب نہیں ہے، یہ صرف اور صرف ووٹ حاصل کرنے کی ایک چال ہے۔

کانگریس ریاستی صدر نے کیجریوال کی 11 سالہ حکومت کو ایک ناکام اور عوام مخالف حکومت قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اپنی دور حکومت میں کیجریوال کی غلط تعلیمی پالیسی کی وجہ سے کئی لاکھ طلباء کو اسکول چھوڑنے پر مجبور ہونا پڑا۔ آج جب انتخاب قریب آ گیا ہے تو کیجریوال ہمیشہ کی طرح پھر ووٹ حاصل کرنے کے لیے غریب بچوں کو جھوٹے خواب دکھا رہے ہیں۔ کیجریوال نے تو جھوٹ بولنے کی حد کر دی کہ جس طرح بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر نے بیرون ملک سے تعلیم حاصل کی تھی اسی طرح دلت نوجوان بھی بیرون ملک جا کر اعلیٰ تعلیم حاصل کریں گے۔ میں عآپ کی جھوٹی حکومت سے پوچھنا چاہتا ہوں کے اب تک کی 11 سالہ حکومت میں کتنے طلباء کو انٹرن شپ کے تحت بیرون ملک بھیجا ہے۔ سرکاری ملازمتوں کے لیے کوچنگ کی بات تو دور دسویں اور بارہویں جماعت کے طلباء کے لیے کوچنگ کے انتظامات کرنے میں ناکام رہی ہے۔ آج اگر دہلی حکومت کے تعلیمی نظام کی بات کی جائے تو اسکولوں میں تعلیم ذیلی سطح پر ہے۔

دیویندر یادو نے کہا کہ کیجریوال کے کہنے اور عمل کرنے میں کتنا فرق ہے اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ کیجریوال نے دہلی حکومت اور دہلی میونسپل کارپوریشن میں صفائی ملازمین کی بھرتی پر روک لگا کر ملازمین کو کنٹریکٹ پر رکھا ہوا ہے۔ حالانکہ کارپوریشن اور دہلی میں ہزاروں صفائی ملازمین کی تقرری کے لیے آسامیاں خالی پڑی ہیں۔ کیجریوال کس منھ سے دلتوں کی بہتری اور فلاح و بہبود کی باتیں کرتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ جب دلتوں کے پاس روزگار ہی نہیں ہوگا تو وہ محتاج ہی بنیں گے۔ شاید اسی پالیسی کے تحت کیجریوال دلت طلباء کے لیے یہ جھوٹے انتخابی اعلانات کر رہے ہیں۔

کانگریس ریاستی صدر نے دہلی کی وزیر اعلیٰ شیلا دیکشت کے زریں دور کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ ’’2008 میں جب شیلا دیکشت دہلی کی وزیر اعلیٰ بنی تھیں تو انہوں نے دلتوں اور ایس سی/ایس ٹی طلباء کے لیے فلاحی اسکیمیں، طلباء کو اسکالر شپ سمیت سرکاری نوکریوں میں تناسب کے اعتبار سے حصہ داری دینے کا کام کیا تھا۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ کیجریوال جس طرح بغیر صلاح و مشورے کے روزانہ جھوٹے وعدے کرتے جا رہے ہیں، عوام سب کچھ سمجھ رہی ہے۔ ان کی جھوٹے اور سیاسی وعدوں کو عوام پورے طور پر سمجھ چکی ہے، لوگ سمجھتے ہیں کہ یہ وعدے پچھلے وعدوں کی طرح ہی جھوٹے اور کبھی نہ پورا ہونے والے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *