دمشق، امریکی وفد کی تکفیری دہشت گردوں سے ملاقات، تفصیلات سامنے آنے لگیں

[]

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، دمشق میں دہشت گرد تکفیری تنظیم تحریر الشام کے رہنماؤں سے امریکی سفارتی وفد نے ملاقات کی ہے۔

امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اس حوالے سے بتایا کہ امریکی سفارتکاروں نے شام میں ہیئت تحریر الشام کے ساتھ اقتدار کی منتقلی کے اصولوں اور خطے کی صورتحال پر بات چیت کی۔

انہوں نے کہا کہ دمشق میں تحریر الشام کے ساتھ ہونے والی بات چیت میں داعش کے خلاف جنگ پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔

امریکی عہدیدار نے وضاحت کی کہ امریکی سفارتکاروں نے شام کے سول سوسائٹی، سماجی کارکنوں اور مختلف فرقوں کے نمائندوں سے بھی ملاقات کی۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ امریکی وفد نے ایک لاپتہ صحافی اور شام میں بشار الاسد کے دور حکومت کے دوران گمشدہ امریکی شہریوں کے مسئلے پر بھی بات کی۔

دراین اثناء امریکی سفارت خانے نے کہا کہ مشرق قریب کے امور کے لیے امریکی وزیر خارجہ کے معاون نے تحریر الشام کے نمائندوں سے ملاقات کی۔ ملاقات میں ان اصولوں پر مشاورت کی گئی جن پر امریکہ اور اس کے اتحادی حالیہ اجلاس میں متفق ہوئے تھے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *