امریکی وفد کا دورہ دمشق، سیکورٹی خدشات کی وجہ سے پریس کانفرنس منسوخ

[]

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ شام کا دورہ کرنے والے امریکی سفارت کاروں دمشق میں دہشت گرد تکفیری تنظیم تحریر الشام کے رہنماؤں سے ملاقات کی ہے۔

تحریر الشام کے رہنماوں سے ملاقات کے بعد امریکی وفد نے پریس کانفرنس سے خطاب کرنا تھا تاہم شام میں امریکی سفارت خانے نے اعلان کیا کہ امریکی وفد کا ارادہ تھا کہ دمشق میں ابو محمد الجولانی سے ملاقات کے بعد ایک پریس کانفرنس کرے، لیکن یہ کانفرنس سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر منسوخ کردی گئی۔

امریکی ذرائع ابلاغ نے ملاقات کے حوالے سے کہا ہے کہ فریقین کے درمیان مذاکرات مفید اور مثبت رہے۔ ملاقات کے دوران تحریر الشام کو امریکہ کی دہشت گرد گروپوں کی فہرست سے نکالنے پر تبادلہ خیال ہوا۔
 

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *