ماسکو: روسی قانون کی تعمیل نہ کرنے کی صورت میں میٹا کی زیر ملکیت واٹس ایپ میسنجر کے 2025 میں روس میں بلاک ہونے کا قوی امکان ہے۔
روسی فیڈریشن کونسل میں ڈیجیٹل اکانومی کی ترقیاتی کونسل کے وائس چیئرمین آرٹیم شیکن نے پیر کے روز یہ اطلاع دی۔
مسٹر شیکن نے کہا کہ “اگر واٹس ایپ میسنجر کچھ تقاضوں اور ذمہ داریوں کو پورا نہیں کرتا ہے، تو اس کے بلاک ہونے کے امکانات بڑھ سکتے ہیں”۔
2025 میں روس میں واٹس ایپ کی پوزیشن کی ترقی کا انحصار صارفین اور پیغام رسانی سے متعلق معلومات کو ذخیرہ کرنے کے معاملے میں میسنجر کی انتظامیہ کے موقف پر ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ “یہ ضروری ہے کہ غیر ملکی کمپنیاں یہ بات سمجھ لیں کہ روسی سرزمین پر اپنی سرگرمیاں کرتے ہوئے، انہیں ہمارے ملک کے قانون کی تعمیل کرنی ہوگی، ورنہ ان کا کاروبار ناممکن ہو جائے گا۔”