سنبھل کے رکن پارلیمنٹ ضیاء الرحمن برق کے گھر پر بلڈوزر کی کارروائی

[]

سنبھل کے رکن پارلیمنٹ و سماج وادی پارٹی کے لیڈر ضیاء الرحمن برق کے گھر پر بلڈوزر کی کارروائی کی گئی۔ انتظامیہ اور میونسپل ٹیم نے جمعہ کے روز ان کے گھر کے باہر بنائی گئی سیڑھیوں کو منہدم کر دیا۔

 

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران یہ پانچویں کارروائی ہے۔ اس سے پہلے  محکمہ برقی کے عہدیداروں نے ان کے گھر پر دھاوا کرتے ہوئے برقی چوری کا مقدمہ درج کیا، ان کے والد پر افسران کو دھمکانے کا کیس درج ہوا، گھر کا کنکشن کاٹا گیا اور اب ان کے گھر پر بلڈوزر چلایا گیا۔

 

محکمہ برقی کے عہدیداروں نے جمعرات کو برق کے خلاف برقی چوری کا مقدمہ درج کیا اور ان کے گھر کا کنکشن کاٹ دیا۔ شام کو ان پر 1.91 کروڑ روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا۔

 

محکمہ برقی کے انجینئر ونود کمار گپتا نے بتایا کہ ایم پی برق کے گھر پر 2-2 کلو واٹ کے دو کنکشن تھے، ایک ایم پی کے نام پر اور دوسرا ان کے دادا کے نام پر۔

 

گزشتہ 6 ماہ سے ان کی برقی کا خرچ صفر دکھایا جا رہا تھا۔ اس کے بعد 2 دن پہلے ہم نے وہاں اسمارٹ میٹر نصب کیا۔ جمعرات کی صبح جب گھر کی جانچ کی گئی تو معلوم ہوا کہ وہاں 16 کلو واٹ برقی استعمال ہو رہی تھی

 

۔ میٹر کی جانچ سے پتہ چلا کہ پرانے میٹروں میں چھیڑ چھاڑ کر کے برقی چوری کی جا رہی تھی، جس پر دفعہ 135 کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی۔

 

ایم پی کے والد عبد الرحمن برق پر الزام ہے کہ انہوں نے جونئیر انجینئر وی کے گنگل اور اجے شرما کو جانچ کے دوران دھمکی دی۔

 

رپورٹ میں کہا گیا کہ ہم ایم پی برق کے گھر میں برقی کے آلات کی جانچ کر رہے تھے

 

، تب ان کے والد نے کہا کہ جب ہماری حکومت آئے گی تو تمہارا برا حال کریں گے۔ اس سلسلے میں نکھاس پولیس اسٹیشن میں رپورٹ درج کروائی گئی۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *