عادل آباد۔23/دسمبر(اردو لیکس)تلنگانہ ریاضی فورم کے زیرِ اہتمام 22 دسمبر 2024 کو قومی ریاضی دن کے موقع پر ریاستی سطح پر منعقد ہونے والے ریاضی ٹیلینٹ ٹیسٹ میں گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول عادل آباد کی طالبہ عافیہ سلطانہ نے شاندار کامیابی حاصل کی۔
عافیہ سلطانہ نے اُردو میڈیم کی طالبہ کے طور پر ریاستی سطح پر اول رینک حاصل کر کے اپنی ذہانت اور محنت کا لوہا منوایا۔اس ٹیسٹ میں عادل آباد کے ضلعی سطح کے ٹاپرز شیخ ثناء، عافیہ سلطانہ، زوہا زرین، امیر خان اور دیگر نے بھی حصہ لیا تھا۔
عافیہ سلطانہ کو سی رمیش، ایس سی ای آر ٹی ایس پی ڈی تلنگانہ، کے رگھوتم ریڈی ایم ایل سی، سرینواس ایم ای او حیات نگر، ریاستی صدر تلنگانہ ریاضی فورم سرینیواس اور دیگر اہم شخصیات کی جانب سے کیش پرائز اور اسناد سے نوازا گیا۔
یہ ٹیسٹ تلنگانہ کے مختلف اسکولوں کے طلباء کے لیے ایک اہم موقع تھا، جس کا مقصد طلباء میں ریاضی کے لیے دلچسپی بڑھانا اور ان کی ذہنی صلاحیتوں کو جِلا دینا تھا۔
علاوہ ازیں، چاند بی زیڈ پی ایچ ایس پوتنگل ضلع نظام آباد اور صفورا فاطمہ گورنمنٹ ہائی اسکول قاضی پورہ جگتیال نے ریاستی سطح پر دوم اور سوم رینک حاصل کیا اور انہیں بھی کیش پرائز اور اسناد سے نوازا گیا۔
گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول عادل آباد کے اساتذہ رمیش ریڈی، دلیپ ریڈی، پلی کشن، سارا خانم، نوشین فاطمہ، عبدالوکیل سر، فرقان رسول سر، شیخ بصیر سر، اعجاز الدین سر، سہیل احمد خان سر اور دیگر اُردو، تیلگو اور انگلش میڈیم کے اساتذہ نے عافیہ سلطانہ اور دیگر کامیاب طلباء کو بھرپور مبارک باد پیش کی۔