[]
صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے آج سکندراباد کے بولارام میں واقع راشٹرپتی نیلائم میں ایک خصوصی تقریب “ایٹ ہوم” کی میزبانی کی۔ اس موقع پر کئی معزز شخصیات نے شرکت کی،
جن میں گورنر جشنو دیو ورما، چیف منسٹر تلنگانہ ریونت ریڈی، ریاستی وزراء، محمد علی شبیر حکومت کے مشیر ، ایم ایل اے، ایم ایل سی اور دیگر اہم شخصیات شامل تھیں۔
یہ استقبالیہ ایک خوشگوار اور باوقار ماحول میں منعقد ہوا، جہاں شرکاء نے باہمی گفت و شنید کے ساتھ وقت گزارا اور قومی امور پر تبادلہ خیال کیا۔