[]
اجئے ماکن نے کہا کہ ساگر اور ان کے حامی آئندہ اسمبلی انتخاب میں کانگریس کو مضبوط کریں گے، انتخاب میں عآپ کی یقینی شکست کو دیکھتے ہوئے لگاتار عآپ لیڈران کیجریوال کے ڈوبتے جہاز کو چھوڑ رہے ہیں۔
دہلی اسمبلی انتخاب کے لیے تاریخ کا اعلان بھلے ہی نہیں ہوا ہے، لیکن کانگریس پوری طرح سرگرم دکھائی دے رہی ہے۔ کانگریس لیڈران لگاتار میٹنگیں کر رہے ہیں اور عوام سے رابطہ کی مہم بھی لگاتار جاری ہے۔ اس درمیان عآپ اور بی جے پی لیڈران و کارکنان کا بڑی تعداد میں کانگریس کے ساتھ جڑنے کا سلسلہ بھی دراز ہوتا جا رہا ہے۔ آج بھی عآپ کے سینئر لیڈر ساگر نے کانگریس میں شمولیت اختیار کی اور پارٹی کو مضبوطی دینے کا عزم ظاہر کیا۔
سابق مرکزی وزیر، راجیہ سبھا رکن اور کانگریس کے خزانچی اجئے ماکن نے عآپ لیڈر ساگر کا آج پارٹی میں استقبال کیا۔ اس موقع پر ساگر نے کستوربا نگر اسمبلی حلقہ کے کانگریس امیدوار ابھشیک دَت کو اپنی مکمل حمایت دینے کا عزم ظاہر کیا۔ ساگر نے دہلی کانگریس انچارج قاضی محمد نظام الدین، سکھوندر سنگھ دانی، دانش ابرار اور ہریانہ ریاستی کانگریس کمیٹی کے صدر ادے بھان کی موجودگی میں کانگریس کی رکنیت اختیار کی۔ اس موقع پر کستوربا نگر اسمبلی حلقہ سے کانگریس امیدوار ابھشیک دَت بھی موجود تھے۔
سینئر عآپ لیڈر ساگر کی کانگریس میں شمولیت پر اجئے ماکن نے خوشی کا اظہار کیا۔ انھوں نے کہا کہ ساگر اور ان کے حامی آئندہ اسمبلی انتخاب میں کستوربا نگر اسمبلی حلقہ میں کانگریس کو مضبوط کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ ساتھ ہی انھوں نے یہ بھی کہا کہ آئندہ اسمبلی انتخاب میں عآپ کی یقینی شکست کو دیکھتے ہوئے کئی عآپ لیڈران کیجریوال کے ڈوبتے جہاز کو چھوڑ رہے ہیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔