یس بی آئی میگا پراپرٹی شو کا آغاز،تین روزہ میگا پراپرٹی ایکسپو کا راجیش کمار سی جی ایم کے ہاتھوں افتتاح۔

ایس بی آئی میگا پراپرٹی شو کا آغاز،تین روزہ میگا پراپرٹی ایکسپو کا راجیش کمار سی جی ایم کے ہاتھوں افتتاح۔

حیدرآباد۔20/ڈسمبر(سفیرنیوز/صدائے حسینی)اسٹیٹ بینک آف انڈیا (SBI) حیدرآباد سرکل کی جانب سے 20، 21 اور 22 ڈسمبر 2024 کو حیدرآباد کے ہائی ٹیکس ایگزیبیشن ہال-4، مادھا پور میں تین روزہ میگا پراپرٹی ایکسپو کا انعقاد کیا جا رہا ہے گزشتہ چار سالوں سے ایس بی آئی یہ میگا ایونٹ منعقد کر رہا ہے جس میں معروف بلڈرز کو ایک پلیٹ فارم پر لایا جاتا ہے۔پروگرام کا افتتاح جناب راجیش کمار چیف جنرل منیجر ایس بی آئی حیدرآباد سرکل نے کیا اس موقع پر انکے ہمراہ محترمہ منجو شرما چیف جنرل منیجر(REHBU) کارپوریٹ سنٹر ممبئی، جنرل منیجرز پرکاش چندر بارور اور روی کمار ورما (حیدرآباد سرکل) اور بینک کے دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے۔ بلڈرز کے نمائندوں میں وی راج شیکھر ریڈی صدر کریڈائے(CREDAI) حیدرآباد اور شیکھر ریڈی نائب صدر آئی جی بی سی نے بھی تقریب کو رونق بخشی۔ آر بالنند ڈی جی ایم(REHBU) حیدرآباد سرکل نے اپنے استقبالیہ خطاب میں کہا کہ بلڈرز اور گاہکوں کا ایس بی آئی پر بھروسہ بہت زیادہ ہے اس ایونٹ کی وسیع پیمانے پر تشہیر کی گئی ہے اور 50 سے زائد معروف بلڈرز اس میں حصہ لے رہے ہیں۔ راجیش کمار سی جی ایم ایس بی آئی حیدرآباد سرکل نے اپنے افتتاحی خطاب میں کہا کہ ایس بی آئی دنیا کا چوتھا سب سے قابل اعتماد بینک تسلیم کیا گیا ہے یہ کامیابی بینک کی پرعزم خدمات کی بدولت ممکن ہوئی ہے ایس بی آئی جلد ہی ہوم لونز میں 8 ٹریلین کا ہدف عبور کرے گا انہوں نے گاہکوں سے درخواست کی کہ پراپرٹی شو میں دی جانے والی پروسیسنگ فیس کی معافی سود میں رعایت اور بلڈرز کی جانب سے پیش کردہ ڈسکاؤنٹس سے فائدہ اٹھائیں۔
محترمہ منجو شرما نے اپنے خطاب میں کہا کہ رئیل اسٹیٹ ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کرتا ہے اس وقت رئیل اسٹیٹ کی شرح نمو 7 فیصد ہے اور 2047 تک یہ 17 فیصد تک پہنچنے کی توقع ہے انہوں نے کہا کہ حیدرآباد کا ہاؤسنگ سیکٹر 12 فیصد قومی اسٹاک میں حصہ رکھتا ہے اور گزشتہ 10 سالوں میں 3.3 گنا ترقی کر چکا ہے۔ راج شیکھر ریڈی نے ایس بی آئی کے اس میگا پراپرٹی ایکسپو کی ستائش کی اور کہا کہ حیدرآباد رئیل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری کا بہترین موقع فراہم کرتا ہے شیکھر ریڈی نے بینکوں سے سود کی شرح میں مزید کمی اور حکومت سے جی ایس ٹی میں رعایت کی اپیل کی تاکہ سستی ہاؤسنگ سیکٹر کو فروغ ملے۔تقریب کا اختتام پرکاش چندر بارور کے شکریہ کے کلمات کے ساتھ ہوا جنہوں نے تمام معززین، ایس بی آئی افسران، بلڈرز اور گاہکوں کا شکریہ ادا کیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *