سنبھل جامع مسجد کے سامنے پوجا کرنے کی ناکام کوشش (ویڈیو وائرل)

[]

لکھنؤ: اتر پردیش کے سنبھل میں جامع مسجد کے باہر ایک نوجوان کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔ نوجوان کا نام اجے شرما ہے اور وہ کوٹ پوروی محلہ کا رہائشی ہے، جو مسجد سے صرف 250 میٹر کی دوری پر رہتا ہے۔

واقعہ اس وقت پیش آیا جب اجے شرما مسجد کے سامنے پوجا کرنے اور مسجد کے احاطہ میں داخل ہونے کی کوشش کر رہا تھا اور جب وہ مسجد کے اندر جانے کی کوشش کرنے لگا تو پولیس نے فوراً اس کو حراست میں لے لیا۔ ایس پی سریش چندرا نے کہاکہ نوجوان ذہنی طورپر معذور ہے اور اُسے حراست میں لیکر پوچھ گچھ کی گئی۔

پولیس کے مطابق، اجے شرما کی حرکت پر شک ظاہر کیا گیا تھا، اور یہی وجہ تھی کہ پولیس فوراً اس پر نظر رکھے ہوئے تھی۔ اس وقت مسجد کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی، جو ہر آنے جانے والے شخص پر کڑی نظر رکھ رہی تھی۔ حراست میں لیے جانے کے بعد اجے شرما سے پولیس نے پوچھ گچھ کی، پولیس نے کہاکہ ابتدائی طور پر اس کے خلاف کوئی بھی الزام ثابت نہیں ہو سکا اسی لئے اجئے پر کوئی کیس درج نہیں کیا گیا۔

مسجد کے باہر اس طرح کے واقعات کے پیش نظر، مقامی انتظامیہ نے احتیاطی تدابیر کے طور پر پولیس کی مزید نفری تعینات کر دی ہے۔ اس واقعے کے بعد علاقے میں کشیدگی کی فضا پیدا ہو گئی ہے، اور اس کے سیاسی و سماجی اثرات پر بھی نظر رکھی جا رہی ہے۔





[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *