[]
وشاکھاپٹنم: آندھرا پردیش کے مغربی گوداوری ضلع کے اُندی منڈل میں ایک حیران کن اور سنسنی خیز واقعہ پیش آیا۔ منڈل کے یندا گنڈی گاؤں سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون کے گھر ایک پارسل میں نامعلوم لاش موصول ہوئی، جس نے پورے خاندان کو خوف و ہراس میں مبتلا کر دیا۔
خاتون کے افراد خاندان نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی، جس کے بعد ضلع ایس پی نعیم اس موقع پر پہنچے اور تحقیقات کا آغاز کیا۔
متاثرہ خاتون نے اپنے گھر کی تعمیر کیلئے کشتریہ سیوا سمیتی سے مالی امداد کی درخواست کی تھی۔ سیوا سمیتی نے گھر کی تعمیر کیلئے پہلے مرحلہ میں ٹائلز فراہم کیں۔ بعد میں، خاتون نے دوبارہ مالی امداد کی درخواست دی۔ اس درخواست کے جواب میں، بجلی کا سامان فراہم کرنے کے بجائے، ایک پارسل بھیجا گیا، جس میں نامعلوم شخص کی نعش تھی۔
اس واقعہ نے علاقہ میں سنسنی پھیلا دی ہے۔ خاتون کے افراد خاندان نے فوراً پولیس کو شکایت درج کرائی، اور اب پولیس معاملہ کی گہرائی سے تفتیش کر رہی ہے۔ اس خوفناک واقعہ کے پیچھے اصل وجہ اور ذمہ دار افراد کا پتہ لگانے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔