ہم جنس پرستی۔ شادی شدہ خاتون شوہر کو چھوڑ کر گرل فرینڈ کے ساتھ فرار

[]

File photo

شادی شدہ خاتون اپنے شوہر کو چھوڑ گرل فرینڈ کے ساتھ ہوگئی فرار۔ گجرات میں چونکا دینے والا واقعہ

گجرات : ریاست گجرات میں ایک چونکا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے۔ ایک شادی شدہ حاملہ خاتون اپنی گرل فرینڈ کے ساتھ فرار ہوگئی جس کے ساتھ شادی سے پہلے اس کے ہم جنس پرست تعلقات تھے۔تفصیلات کے مطابق ایک خاتون کے اپنی لڑکی دوست کے ساتھ تعلقات قائم تھے، لڑکی کے گھروالوں کو جب اس بات کا علم ہوا تو

 

انھوں نے سال 2022 اپنی بیٹی کی شادی کسی اور شخص سے کردی۔ شادی کے بعد مذکورہ خاتون حاملہ ہوگئی تھی بعد ازاں وہ دوبارہ اپنی ہم جنس پرست سہیلی کے رابطہ میں آئی اور وہ دونوں گھر چھوڑ کر بھاگ گئے۔ بیوی کے بھاگ جانے پر اس کا شوہر پہلے پولیس سے رجوع ہوا اور اس کے بعد اس نے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا، اس شخص کا کہنا ہے کہ اس کی سات ماہ کی حاملہ بیوی اپنے ہم جنس پرست دوست کے ساتھ گھر سے بھاگ گئی ہے۔

 

دو ماہ سے اس کا کوئی سراغ نہیں ملا۔ وہ اکتوبر میں گھر سے بھاگ گئی۔ ابھی تک واپس نہیں آئی۔ اس نے اس واقعہ کی شکایت پولیس سے بھی کی لیکن پولیس اس کی بیوی کو تلاش کرنے میں ناکام ثابت ہوئی جس کے بعد اب اس نے عدالت سے معاملہ کو رجوع کیا ہے۔ متاثر شخص نے بتایا کہ اس نے اپنی بیوی کے لاپتہ ہونے کی شکایت چاند کھیڑا پولیس اسٹیشن میں درج کروائی تھی لیکن تاحال اس بیوی کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔

 

شکایت کنندہ کے مطابق اس کی شادی 2022 میں ہوئی۔ جس کے بعد وہ خوشی سے زندگی گزار رہے تھے۔ پولیس کی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی کہ اس شخص کی بیوی کے اپنی خاتون دوست کے ساتھ ہم جنس پرست تعلقات تھے۔پولیس کے مطابق خاتون کی تلاش جاری ہے۔ معاملہ سامنے آنے کے بعد ہائی کورٹ نے گجرات پولیس

 

کو حکم جاری کیا ہے کہ وہ خاتون کا سراغ لگا کر اسے 23 دسمبر تک عدالت میں پیش کرے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *