[]
ریاض – نمائندہ اردو لیکس
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی اولڈ بوائز ایسوسی ایشن (اموبا) ریاض چیپٹر نے طلبہ اور والدین کے لیے ایک متاثر کن پروگرام “Pathway to Excellence: AMU Insight Session” کا انعقاد کیا تھا۔ جس کا مقصد نوجوان نسل کو صحیح کیریئر کے انتخاب میں رہنمائی فراہم کرنا تھا۔
اس اجلاس میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے تربیت اور پلیسمنٹ آفیسر سعد حمید صاحب کو بطور کلیدی مقرر مدعو کیا گیا۔ جناب سعد حمید صاحب نے کیریئر پلاننگ، محنت کی اہمیت اور AMU کے فارغین کی زندگیوں پر مثبت اثرات کے بارے میں بصیرت آمیز خطاب سے سامعین کو متاثر کیا۔ ان کی پیشکش میں AMU کے فراہم کردہ پلیسمنٹ مواقع اور مختلف شعبوں میں اس کی کامیابی کو اجاگر کیا گیا۔
اس نشست مین جناب سعد حمید نے طلبہ اور والدین کے بہت سے سوالات کا نہایت اطمینان بخش جواب دیئے اور شرکاء کو ان کے تعلیمی اور پیشہ ورانہ اہداف کے حوالے سے واضح رہنمائی کی۔یہ قابل شتائش ایونٹ اموبا کے ممبران کی کامیاب اجتماعی کوششوں کا نتیجہ تھا۔
اس پروگرام کی قیادت و نگرانی اموبا ریاض کے صدر ڈاکٹر انعام اللہ بیگ نے کی۔ جبکہ نائب صدر محمد عبد الخلاق، جنرل سیکریٹری ڈاکٹر سید احد مرتضیٰ علوی اور جوائنٹ سیکریٹری پروفیسر قیصر ثاقب نے معاونت کی۔ تنظیم کے خازن محمد سراج الدین اور محمد اقبال عابد کے ساتھ ساتھ ایگزیکٹو ممبران ڈاکٹر فہد معبود حسین، فیض ارشد خان اور سید اواب توصیف نے بھی اہم کردار ادا کیا۔
اموبا ریاض نے جناب سعد حمید صاحب کی آمد اور گراں قدر لکچر کے لئے ان کا شکریہ ادا کیا اور حاضرین کا دعوت قبول کرنے اور اجلاس میں حاضری پر ہدیہ تشکر پیش کیا۔