[]
مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے اسرائیلی فوج کے یمن کی بنیادی ڈھانچوں پر حملوں کی شدید مذمت کی، جن میں صنعا کے بجلی پیدا کرنے والے پلانٹ، رأس العیسی کے ایندھن کے ذخائر اور الحدیدہ کی بندرگاہ شامل ہیں۔
ترجمان نے ان حملوں کو سویلین تنصیبات پر حملے کو بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے منشور کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی جنایات امریکہ کی غیر مشروط حمایت کے تحت ہو رہی ہیں اور واشنگٹن تل ابیب کے مجرمانہ اقدامات میں شریک ہے۔
بقائی نے یمن کے عوام کی فلسطینی مظلوم قوم کے ساتھ اظہار یکجہتی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری اور اسلامی دنیا کی اخلاقی اور قانونی ذمہ داری ہے کہ وہ اسرائیلی جارحیت کو روکیں اور صہیونی حکومت سے جواب طلب کریں۔