[]
حیدرآباد: حکومت تلنگانہ نے حیدرآباد کے قریب حالیہ دنوں میں زمینات کے چند تکڑے اور پلاٹس کے ہراج سے 7100 کروڑ روپئے کی آمدنی کی توقع ہے۔
حیدرآباد میٹروپولیٹن ڈپولپمنٹ اتھاریٹی (حمڈا) کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ضلع رنگاریڈی میں گنڈی پیٹ منڈل کے قریب کوکہ پیٹ مرحلہ دوم میں واقع چنداراضیات کے پارسلس پر حکومت کو فی ایکڑ 100 کروڑ کی بولی وصول ہوئی تھی۔
حکومت کو متذکرہ پلاٹس کے ہراج سے 3,319.60 کروڑ کی آمدنی ہوئی۔ سب سے زیادہ قیمت فی ایکڑ 100.75 کروڑ روپئے رہی جو ریاست میں اب تک سب سے زیادہ قیمت ہے جہاں سب سے کم بولی 35 کروڑ روپئے کی لگائی گئی وہیں مجموعی طور پر فی ایکڑ 73.23 کروڑ روپئے سے زائد از بولی بھی وصول ہوئی۔
حمڈا نے کوکہ پیٹ لینڈ پارسلس کے بارے میں یہ بات کہی۔
اس طرح حکومت کو ضلع رنگاریڈی میں بدویل کے قریب 100ایکڑ کے پلاٹس کی نیلامی سے 3625.73 کروڑ روپئے کی آمدنی کی توقع ہے۔
بی آر ایس حکومت کو توقع ہے کہ مختلف اراضیات کے ہراج سے مزید 154 کروڑ روپئے کی آمدنی ہوگی۔