[]
حیدرآباد: ارپن جنتا سیوا چاریٹیبل ٹرسٹ کی جانب سے 77 ویں یوم آزادی ہند کے سلسلے قومی یکجہتی پر مبنی مشاعرہ 14/اگست کو منعقد ہوگا،جو یوم آزادی کی دو روزہ تقاریب کا حصہ ہوگا جس میں شہر کے نامور شعراء حصہ لیں گے، مشاعرہ شام 8 بجے شروع ہوگا۔
15اگست کی صبح 10 سے دوپہر 2 تک میڈیکل کیمپ کا انعقاد عمل میں آئے گا۔جس میں ای سی جی اور بلڈ شوگر کا معائنہ مفت کیا جائے گا۔ ساتھ ہی ساتھ بلڈ دنیشن کیمپ بھی رہے گا۔
15اگسٹ کی سہ پہر3بجے سے شام 5تک ایک راونڈ ٹیبل کانفرنس منعقد ہوگی۔ جسکا عنوان ’ما بعد کوڈ بجٹ اسکولس کے مسائل اور ان کا حل ہوگا‘ جس میں شہر کے مختلف اسکولس کے ذمہ داران اور ماہرین تعلیم حصہ لیں گے۔
اسکولس کے ذمہ داران سے التماس ہے کہ وہ اپنی شرکت کو یقینی بنائیں۔ راونڈ ٹیبل کانفرنس صمدانی ایجوکیشنل کے بانرپر منعقد ہوگی۔ جناب واحد علی خان پینل اڈوکیٹ و منیجنگ ٹرسٹی ارپن سیوا چاریٹیبل ٹرسٹ ادبی اجلاس کی صدارت کرینگے۔
جناب سید علی حیدر رضوی بزرگ صحافی بطور مہمان خصوصی شرکت کرینگے۔ جناب ڈاکٹر لیق آحمد صدیقی ڈائرکٹر صمدانی ایجوکیشنل ٹرسٹ میڈیکل کیمپ کو اپنے نگرانی میں چلائیں گے۔
دو روزہ پروگرام ایچ یم بینکوئٹ ہال بمقابل بڑی مسجد، کاماٹی پورہ، بہادر پورہ میں مقرر ہے۔مزید تفصیلات کیلئے فون 9396333218یا 9866633402 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔