[]
مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اقوام متحدہ میں یورپی ٹرائیکا کی جانب سے ایران کے خلاف قرارداد پیش کرنے پر مختلف ممالک نے شدید ردعمل اظہار کرتے ہوئے عالمی جوہری ادارے کے ساتھ ایران کے تعاون کی قدردانی کی ہے۔
سلامتی کونسل میں الجزائر کے مستقل مندوب اور نمائندے عمار بن جامع نے کونسل کے اجلاس کے دوران کہا کہ ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان ہونے والا جوہری معاہدہ خطے میں صلح اور سیکورٹی برقرار کرنے میں اہم کردار ادا کررہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جوہری معاہدے کے حوالے سے آئی اے ای اے کے ساتھ بہترین تعاون پر ہم ایران کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور تمام فریقوں پر زور دیتے ہیں کہ اس معاہدے کی طرف واپس آئیں۔
اس سے پہلے روس اور چین کے نمائندوں نے بھی جوہری معاہدے کے بارے میں امریکہ اور یورپی یونین کے منفی رویے پر شدید تنقید کی تھی۔