[]
مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے قطر کے امیر شیخ تمیم بن خلیفہ الثانی کو اس ملک کے قومی دن کی مناسبت سے مبارکباد دی۔
انہوں نے کہا کہ تہران دوحہ کے ساتھ تاریخی، سیاسی، ثقافتی اور عوامی تعلقات کو مضبوط بنانے کے لئے تمام صلاحیتیں بروئے کار لانے کے لئے پرعزم ہے۔
قطر کا قومی دن 1878 میں قطر کے اتحاد کی قومی یادگاری ہے۔ یہ ہر سال 18 دسمبر کو منایا جاتا ہے۔