[]
ہندوستانی شیئر بازار میں منگل کو زبردست گراوٹ دیکھنے کو ملی۔ دوپہر ایک بجے تک کے کاروبار میں سینسیکس 1000 پوائنٹس اور نفٹی 250 پوائنٹس تک گر گیا۔ اس گراوٹ کے ساتھ سینسیکس 81 ہزار اور نفٹی 24500 پوائنٹس سے نیچے آ گیا۔ ریلائنس انڈسٹریز اور ایچ ڈی ایف سی بینک جیسے بلیو چپ شیئروں میں بکوالی دیکھنے کو ملی۔ بازار میں آئی اس گراوٹ سے سرمایہ کاروں کو 2 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ کا نقصان ہوا ہے۔
30 شیئروں والے بلیو چپ پیک میں ریلائنس انڈسٹریز، بھارتی ایئرٹیل، نیسلے، لارسن اینڈ ٹُربو، بجاج فنسرو، ایچ ڈی ایف سی بینک، جے ایس ڈبلیو اسٹیل اور ٹائٹن میں سب سے زیادہ گراوٹ دیکھی گئی۔ وہیں ٹاٹا موٹرس، ادانی پورٹس، ٹیک مہندرا، ایچ سی ایل ٹکنالوجی اور ہندوستان یونیولیور ہرے نشان میں تھے۔