[]
حیدرآباد: شہرحیدرآباد کے گوشہ محل اسٹیڈیم میں عثمانیہ اسپتال کی نئی عمارت کی تعمیر کی مخالفت کی جارہی ہے۔
بیگم بازار کے تاجروں نے اس خصوص میں جلسہ منعقد کرتے ہوئے حکومت سے اس تجویز کو واپس لینے کامطالبہ کیا۔
اس جلسہ میں تاجروں اورمقامی عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی جنہوں نے اسپتال کی تعمیر کی مخالفت کی۔
انہوں نے کہا کہ عثمانیہ اسپتال اس وقت ان کے حلقہ گوشہ محل میں ہے۔
انہوں نے کہاکہ بیگم بازار ایک کاروباری مرکز ہے، مقامی افرادنے شکایت کی کہ اسپتال کے قیام سے ٹریفک میں خلل پڑے گا۔
اسپتال سے نکلنے والے فضلے سے ہوا اور پانی آلودہ ہوگی۔
انہوں نے ریاستی حکومت سے مضافاتی علاقہ میں اسپتال کی تعمیر کامطالبہ کیا اور کہا کہ شہرکے مضافات میں نئے اسپتال کی عمارت کی تعمیر ہر لحاظ سے موزوں ہوگی۔