شام کے مختلف علاقوں پر صہیونی حکومت کے حملے

[]

مہر خبررساں ایجنسی نے شامی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے کہا ہے کہ بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد صہیونی حکومت کی جانب سے شام پر مسلسل حملے کیے جارہے ہیں۔

شامی ذرائع نے کہا ہے کہ اسرائیلی فضائیہ نے ایک بار پھر شہر حمص کو فضائی حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔

علاوہ ازین اسرائیلی جنگی طیاروں نے دمشق کے علاقے سیدہ زینب پر کئی مرتبہ بمباری کی ہے۔ اس علاقے کے قریب شام کا سائنسی تحقیقاتی مرکز واقع ہے، جو گزشتہ دنوں بھی کئی مرتبہ اسرائیلی فضائی حملوں کا ہدف بنا تھا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *