غزہ پر صہیونی جارحیت جاری، شہداء کی تعداد 45 ہزار ہوگئی

[]

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق غزہ پر امریکہ اور مغربی ممالک کی حمایت کے تحت صہیونی حکومت کے حملے جاری ہیں۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 52 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں جس کے بعد شہداء کی تعداد 45 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔

فلسطینی وزارت صحت نے ایک بیان میں 7 اکتوبر 2023 سے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی حملوں میں شہید اور زخمی ہونے والے فلسطینیوں کی تازہ ترین تعداد کا اعلان کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، غزہ کی پٹی پر اسرائیلی حملوں میں زخمی ہونے والے فلسطینیوں کی کل تعداد 106,962 تک پہنچ گئی ہے۔

یاد رہے کہ طوفان الاقصی آپریشن کے بعد اسرائیل نے 7 اکتوبر 2023 کو غزہ پر جارحانہ حملوں کا آغاز کیا تھا۔

اس روز کے بعد اسرائیل نے غزہ کے گنجان آباد علاقے پر مکمل محاصرہ نافذ کر رکھا ہے جس کے تحت غزہ میں آباد بیس لاکھ سے زائد فلسطینیوں کے لئے ایندھن، بجلی، خوراک اور پانی کی سپلائی منقطع کر دی گئی ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *