[]
مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے کہا ہے کہ روس کے دارالحکومت ماسکو میں شدید نوعیت کا دھماکہ ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق دھماکہ دارالحکومت کے خیابان ریازانسکی میں ہوا جس میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق اب تک دو افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے۔
روسی حکام نے کہا ہے کہ خیابان ریازانسکی میں نامعلوم نوعیت کا دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں قریبی مکانات کے شیشے ٹوٹ گئے ہیں۔