[]
حیدرآباد کانگریس کمیٹی کے اجلاس میں پارٹی کے اقلیتی قائدین نے اس وقت شدید ہنگامہ ارائی کی جب سینٹر لیڈر ہنمنت راو نے کانگریس کے اقلیتی قائدین پر مجلس کو ووٹ دینے کا الزام عائد کیا۔
گاندھی بھون میں یہ اجلاس تلنگانہ پی سی سی صدر مہیش کمار گوڑ کی صدارت میں منعقد ہوا تھا جس میں حیدرآباد کے پرانے شہر کے اقلیتی قائدین نے بھی شرکت کی ۔اس موقع پر ہنمنت راو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پرانے شہر کے اقلیتی قائدین کانگریس میں رہتے ہوئے مجلس کو ووٹ دیتے ہیں
ہنمنت راؤ نے کہا کہ آج تک پرانے شہر میں کانگریس ایک بھی سیٹ نہیں جیت سکی، لیکن اب اجلاس میں آ کر وہاں کے قائدین بڑے بڑے دعوے کر رہے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ اس بار وہ خود پرانے شہر آ کر حالات کا جائزہ لیں گے اور ان کی کارکردگی کو دیکھیں گے۔
ہنمنت راؤ کے ان تبصروں پر اقلیتی قائدین نے شدید اعتراض کیا، جس کے نتیجے میں پی سی سی صدر مہیش کمار گوڑ نے ان کے ہاتھ سے مائیک چھین لیا۔
جس پر ناراض ہو کر سابق پی سی سی صدر ہنمنت راؤ اجلاس چھوڑ کر چلے گئے