عالمی ادارہ صحت غزہ کے لئے فوری طبی امداد روانہ کرے، حماس

[]

مہر نیوز نے النشرہ ویب سائٹ کے حوالے سے خبر دی ہے کہ حماس نے  عالمی ادارہ صحت اور دیگر بین الاقوامی اداروں سے غزہ کے لئے فوری طبی امداد کی اپیل کی ہے۔

حماس نے عرب اور اسلامی ممالک سے بھی غزہ کے عوام کی مدد کے لیے ایک کمیٹی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

حماس کے بیان میں کہا گیا ہے: غزہ پر اسرائیلی جارحیت اور نسل کشی پر عالمی برادری کی خاموشی بین الاقوامی نظام کی ناکامی کا واضح ثبوت ہے۔

اس سے پہلے غزہ کی وزارت صحت کے ترجمان نے کہا تھا: اسرائیل کی مسلسل فضائی جارحیت کی وجہ سے علاقے میں صحت کی دیکھ بھال کا ڈھانچہ مکمل تباہ ہو چکا ہے۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ غاصب رجیم نے زخمیوں اور مریضوں پر علاج کے لئے غزہ سے باہر جانے پر بھی پابندی لگا رکھی ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ بین الاقوامی اداروں اور عالمی برادری کو غزہ کے زخمیوں اور مریضوں کی زندگیاں بچانے کے لیے قابض رجیم پر دباؤ ڈالنا چاہیے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *