عشا کی نماز کے دوران مسجد میں ایک شخص کا انتقال – حیدرآباد کے اعظم پورہ کی صحیفہ مسجد میں واقعہ

[]

حیدرآباد کے علاقے اعظم پورہ کی صحیفہ مسجد میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں نمازِ عشاء کے دوران ایک بزرگ شخص کا مسجد کے اندر انتقال ہو گیا۔ مسجد میں موجود نمازیوں نے دیکھا کہ وہ بزرگ شخص نماز کے دوران سجدے میں گئے اور کافی دیر تک اسی حالت میں رہے۔ جب قریب جا کر دیکھا گیا تو معلوم ہوا کہ وہ انتقال کر چکے ہیں۔

 

کافی کوششوں کے بعد ان کی شناخت کملانگر کے رہائشی کے طور پر ہوئی، جنہیں اہل محلہ “چھوٹے بھائی” کے نام سے جانتے تھے۔ بتایا جاتا ہے کہ وہ عمر رسیدہ تھے اور اکثر مسجد میں عبادت کے لیے آتے تھے۔

 

عینی شاہدین کے مطابق، بزرگ شخص کا رویہ ہمیشہ نہایت شفیق اور عبادت گزاری پر مبنی تھا۔ وہ ہر نماز باقاعدگی سے ادا کرتے تھے اور اکثر مسجد میں زیادہ وقت گزارتے تھے۔ ان کے انتقال کی خبر جیسے ہی محلے میں پھیلی، مقامی افراد بڑی تعداد میں مسجد پہنچ گئے۔  ان کے فرزند اور رشتہ دار مسجد پہنچ کر میت کو لے گئے

 

گھر والوں اور قریبی لوگوں کا کہنا ہے کہ وہ مکمل طور پر صحت مند تھے اور انہیں کسی قسم کی بیماری کی شکایت نہیں تھی۔ ان کے انتقال کو قدرتی موت سمجھا جا رہا ہے۔ بزرگ شخص کے انتقال کی خبر نے نہ صرف ان کے گھر والوں بلکہ پورے محلے کو غمگین کر دیا ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *