[]
مہر خبررساں ایجنسی نے المسیرہ کے حوالے سے خبر دی ہے کہ امریکی اور برطانوی طیاروں نے ایک بار پھر یمن کے شہری علاقوں کو اپنی جارحیت کا نشانہ بنایا ہے
رپورٹ کے مطابق ملک کے صوبہ الحدیدہ پر فضائی حملہ کیا گیا ہے۔
امریکی اور برطانوی طیاروں نے بحیرہ احمر کے ساحلی صوبہ الحدیدہ کے علاقے التحیتا پر بھی وحشیانہ بمباری کی۔
واضح رہے کہ صیہونی رجیم کے خلاف یمن کی مسلح افواج کے آپریشن کے آغاز کے بعد سے امریکی اور برطانوی جارح اتحاد نے اس ملک کے خلاف اپنے حملوں میں شدت پیدا کر دی ہے۔