[]
سینئر کانگریس رہنما محترمہ میناکشی نٹراجن نے الزام لگایا کہ بی جے پی حکومت اپنی من مانی کرتے ہوئے عوام کے حقوق اور اختیارات پر ڈاکہ ڈال رہی ہے۔
کانگریس 16 دسمبر کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف اسمبلی کا گھیراؤ کرے گی۔مدھیہ پردیش کی سولہویں اسمبلی کا سرمائی اجلاس پیر سے شروع ہونے جا رہا ہے۔
سینئر کانگریس رہنما محترمہ میناکشی نٹراجن نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسمبلی کا سرمائی اجلاس 16 دسمبر سے شروع ہونے جا رہا ہے۔ کانگریس بی جے پی کی عوام مخالف پالیسیوں کے خلاف اسمبلی کا گھیراؤ کرے گی۔ انہوں نے الزام لگایا کہ بی جے پی حکومت اپنی من مانی کرتے ہوئے عوام کے حقوق اور اختیارات پر ڈاکہ ڈال رہی ہے۔ ریاست میں نہ خواتین محفوظ ہیں، نہ بچیاں، نہ کسانوں کے مسائل پر توجہ دی جا رہی ہے اور نہ ہی نوجوانوں کے مستقبل پر۔ دلتوں اور قبائلیوں کے ساتھ ظلم ہو رہا ہے۔ بی جے پی حکومت میں غریب اور متوسط طبقہ ہر سطح پر مسائل سے دوچار ہیں۔
عوامی مفادات کے مسائل کو لے کر عوام کی آواز بلند کرنے کے لیے کانگریس پارٹی ریاستی صدر جیتو پٹواری کی اپیل پر ریاست گیر اسمبلی گھیراؤ کرنے جا رہی ہے۔ کانگریس گھیراؤ کرکے حکومت کو کٹہرے میں کھڑا کرے گی اور بی جے پی کو نیند سے جگانے کا کام کرے گی تاکہ حکومت عوام سے کیے گئے وعدوں کو پورا کرنے پر مجبور ہو سکے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔