[]
حیدرآباد: جگتیال میں ایک ہاسپٹل میں 15 دنوں تک زیر علاج رہنے کے بعد ایک 12 سالہ لڑکی جس پر 12آوارہ کتوں کے ایک غول نے حملہ کیا تھا، زخموں سے جانبر نہ ہو سکی۔اطلاعات کے مطابق مہلوکہ کی شناخت ایس ساہتیہ کے طور پر کی گئی اور وہ ضلع جگتیال کے گولہ پلی منڈل کے موضع آتما کور کی رہنے والی تھی۔
پندرہ دنوں قبل آوارہ کتوں کے ایک غول نے 10 دیہاتیوں پر حملہ کرتے ہوئے انہیں زخمی کردیا تھا۔جنہیں علاج کیلئے جگتیال کے سرکاری ہاسپٹل میں شریک کرایا گیا تھا ان زخموں میں 12سالہ ساہتیہ بھی شامل تھی۔ حملہ میں وہ شدید زخمی ہوئی تھی۔
تب سے ساہتیہ ہاسپٹل میں زیر علاج رہی مگر ہفتہ کے روز اس کی صحت بگڑ گئی اور اُس نے دم توڑ دیا۔ مقامی دیہاتیوں نے ارباب مجاز سے اپیل کی کہ وہ عوام کو کتوں سے نجات دلائیں۔