[]
مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطین الیوم کے حوالے سے خبر دی ہے کہ مقبوضہ علاقوں میں صہیونی وزیراعظم نتن یاہو کے مسلسل احتجاج جاری ہے۔ کنیسٹ میں عدالتی اصلاحات کا بل پہلے مرحلے میں منظور ہونے کے بعد صہیونی عوام نے مختلف شہروں میں سڑکوں پر نکل کر مظاہرہ کیا۔
عبرانی اخبار ہارٹز نے لکھا ہے کہ نتن یاہو کے خلاف احتجاج کا یہ ۳۲ واں ہفتہ تھا جس میں عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ صہیونی پولیس نے کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لئے سڑکوں پر ناکہ بندی کی تھی جس کی وجہ شاہراہوں پر ٹریفک جام ہوگیا۔
ان مظاہروں کی شدت میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ کئی سیاسی جماعتوں کے اعلی عہدیدار اور سیکورٹی فورسز کے سابق اور موجودہ سربراہان بھی شرکت کرکے نتن یاہو کے متنازعہ منصوبے کے خلاف اپنی مخالفت کا اظہار کررہے ہیں۔
صہیونی پارلیمنٹ کنیسٹ کی جانب سے متنازعہ بل کی پہلے مرحلے میں منظوری کے بعد احتجاج میں شدت آئی ہے۔ فوج اور دیگر دفاعی اداروں کے ملازمین نے احتجاج کرتے ہوئے اپنی خدمات فراہم کرنے سے انکار کردیا ہے جس کے باعث صہیونی سیکورٹی فورسز نفسیاتی طور پر شدید متاثر ہوگئی ہیں۔