صہیونی حکومت کے حملے، شام کا پہلا باقاعدہ ردعمل

[]

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، روسیا الیوم نے کہا ہے کہ شام پر صہیونی حکومت کی جارحیت پر پہلی مرتبہ دمشق کا باقاعدہ ردعمل سامنے آیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ میں شام کے نمائندے قصی الضحاک نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اور سلامتی کونسل کے صدر کو دو خط ارسال کیے ہیں۔

ان خطوط میں شامی سفیر نے کہا ہے کہ شام اپنی تاریخ کے ایک نئے دور کا آغاز کر رہا ہے۔ اس مرحلے پر اسرائیلی فوج نے اس ملک کی سرزمین پر تجاوزات شروع کر دی ہیں اور جبل الشیخ اور قنیطرہ کے علاقوں پر قبضہ کرلیا ہے۔

روسیا الیوم کے مطابق یہ خطوط 9 دسمبر کو ارسال کیے گئے تھے۔

الضحاک نے اس بات پر زور دیا کہ شام انتہائی سخت الفاظ میں اسرائیل کے ان حملوں کی مذمت کرتا ہے جو 1974 کے معاہدے کی خلاف ورزی ہیں۔

انہوں نے اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل سے درخواست کی کہ وہ اسرائیل کے ان حملوں کو فورا روکیں اور اسرائیلی فوجیوں کو ان علاقوں سے واپس بھیجیں جن پر قبضہ کیا گیا ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *