ڈاکٹر تبسم آراء کی دوسری تصنیف کی آج رسم اجرا 

[]

حیدرآباد _14- دسمبر (اردو لیکس) ممتاز ومعروف ادیبہ ڈاکٹر تبسم آراء کی دوسری تصنیف “انشائیہ نگار خواتین ـ آزادی کے بعد ” کی رسم اجراء باوقار تقریب ہفتہ 14- دسمبر کو بعد مغرب اردو مسکن ‘ خواجہ شوق ہال موتی گلی خلوت میں مقررہے پروفیسر اشرف رفیع صاحبہ سابق صدر شعبہ اردو عثمانیہ یونیورسٹی صدارت کریں گی ـ

 

ڈاکٹر سید فضل اللہ مکرم پروفیسر سنٹرل یونیورسٹی آف حیدرآباد صدر شعبہ اردو مہمان خصوصی ہوں گے ممتاز انشائیہ نگار جناب محمد اسد اللہ سابق لکچررمولانا ابوالکلام آزاد جونیر کالج ناگپور مہمان اعزازی ومبصر ہوں گے ڈاکٹر سمیہ تمکین لکچرر مہمان اعزازی ہوں گی ڈاکٹر غوثیہ بانو لکچررتلنگانہ مہیلا وشواودیالیم یونیورسٹی ویمنس کالج کوٹھی نظامت کے فرائض انجام دیں گی محمد ابو بکر ایم اے عثمانیہ یونیورسٹی کی قراءت ہوگی

 

اصفیہ بیگم ایم اے ڈاکٹر بی آر امبیڈ کر یونیورسٹی نعت شریف سنائیں گی ڈاکٹر تبسم آراء نے ادب دوست خواتین وحضرات سے شرکت کی خواہش کی ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *