ترکی اور امریکہ شام پر تسلط جمانے کے لئے سرجوڑ کر بیٹھ گئے!

[]

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے خبر دی ہے کہ ترکی کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے انقرہ میں اپنے امریکی ہم منصب انتھونی بلنکن کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں شام کی صورت حال پر گفتگو کی۔

انہوں نے کہا کہ امریکی ہم منصب کے ساتھ شام کے مستقبل کے بارے میں واشنگٹن اور انقرہ کے کردار پر بات چیت ہوئی۔ 

 ترک وزیر خارجہ نے کہا کہ میں نے بلنکن کے ساتھ شام غزہ کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

 انہوں نے مزید کہا کہ شام کے مستقبل کے بارے میں ایک وسیع معاہدہ موجود ہے۔

ترک وزیر خارجہ کے مطابق کہ ہماری ترجیح شام میں داخلی استحکام کو یقینی بنانا اور داعش اور کردستان ورکرز پارٹی (PKK) کو قبضے سے روکنا ہے۔

اس دوران انتھونی بلنکن نے کہا کہ میں نے اپنے ترک ہم منصب سے داعش کو قابو میں رکھنے کے لیے کوششیں جاری رکھنے کی ضرورت کے بارے میں بات کی۔ 

انہوں نے شام کی آئندہ حکومت کے بارے میں کہا: ہمیں ایسی حکومت کی ضرورت ہے جو استحکام کو مضبوط کرے، کیمیائی ہتھیاروں کو تباہ کرے اور شام کے پڑوسیوں کے ئے کوئی خطرہ نہ ہو۔!

امریکی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ ہم نے داعش کو تباہ کرنے کے لیے مسلسل کوششوں کی اہمیت پر بات کی اور ہم نے غزہ میں جاری کشیدگی کے خاتمے کے لیے حماس کی طرف سے جنگ بندی معاہدے کو قبول کرنے کی ضرورت پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *