[]
مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے خبر دی ہے کہ اقوام متحدہ کے انسانی امور کے دفتر نے اطلاع دی ہے کہ شام میں 27 نومبر کو تشدد کے آغاز کے بعد سے اب تک ملک کے مختلف علاقوں میں 11 لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہوچکے ہیں جن میں سے زیادہ تر خواتین اور بچے ہیں۔
اقوام متحدہ کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ صوبہ حلب سے تقریباً 640,000 لوگ نقل مکانی کر چکے ہیں اور ادلب کے تقریباً 334,000 جب کہ حما سے 136,000 باشندے بے گھر ہو چکے ہیں۔
واضح رہے کہ تکفیری دہشت گروہ ہیئت تحریر الشام نے متعدد مسلح گروہوں کی مدد سے 8 دسمبر کو دمشق پر قبضہ کرکے بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کا اعلان کیا۔