چند گھنٹوں کے دوران شام پر صہیونی حکومت کے 500 حملے، 1800 بم گرایے گئے+ ویڈیو

[]

مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے کہا ہے کہ شام پر تکفیری دہشت گردوں کے قبضے کے بعد صہیونی حکومت کے مسلسل حملے جاری ہیں۔ شام کو آزادی دلانے کے نام پر بشار الاسد کی حکومت گرانے والے تکفیری دہشت گرد ملک کی فوجی اور سویلین تنصیبات پر صہیونی حکومت کے حملوں کو روکنے کے بجائے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔

دمشق سے موصولہ اطلاعات کے مطابق گذشتہ چند گھنٹوں کے اندر صہیونی طیاروں نے 500 مرتبہ حملے کئے ہیں جس میں مختلف نوعیت کے 1800 بم استعمال کیے گئے ہیں۔ ان حملوں میں شام کا فضائی دفاعی نظام تباہ کیا گیا ہے۔

شامی ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ صہیونی طیاروں نے دمشق، قنیطرہ، دیرالزور اور دیگر شہروں میں دفاعی تنصیبات پر حملہ کیا ہے جس میں شام کا 90 فیصد زمین سے فضا میں مارکرنے والے میزائل تباہ ہوگئے ہیں۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *