فیفا ورلڈ کپ کی سعودی عرب کرے گا میزبانی

[]

نئی دہلی: فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے تصدیق کی ہے کہ مردوں کے 2034 فٹبال ورلڈ کپ کی میزبانی سعودی عرب کرے گا۔ چہارشنبہ کے روز زیورخ میں منعقدہ اجلاس میں اس فیصلہ کا اعلان کیا گیا۔ سعودی عرب اس ٹورنمنٹ کا واحد امیدوار تھا اور 200 سے زائد فیڈریشنس نے اس کی حمایت کی۔

 

 

فیفا کے صدر گیانی انفن ٹینو نے ریاض میں منعقدہ تقریب کے دوران اس فیصلے کا اعلان کیا۔ 2030 کے ورلڈ کپ کی میزبانی اسپین، پرتگال، مراکش، ارجنٹائن، پیراگوئے اور یوراگوئے کریں گے جس میں کل 104 میچ کھیلے جائیں گے۔

 

سعودی عرب کے لیے یہ میزبانی ویژن 2030 کا حصہ ہے جس کا مقصد ملک کو جدید خطوط پر استوار کرنا ہے۔ اس ایونٹ کے لیے سعودی عرب کو 15 اسٹیڈیم تعمیر یا اپ گریڈ کرنے ہوں گے اور ہوٹلوں و ٹرانسپورٹ نیٹ ورک کی تشکیل کرنی ہوگی۔

 

نیوم میں ایک منفرد اسٹیڈیم بھی تعمیر ہوگا جو زمین سے 350 میٹر بلند ہوگا۔

 

 

 

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *