وزیراعظم نریندر مودی سے کپور خاندان کے ارکان کی ملاقات

[]

کپور خاندان کے ارکان نے وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔ اداکارہ کرینہ کپور خان  نے بتایا کہ یہ ملاقات ان کے دادا راج کپور کی صد سالہ سالگرہ کے موقع پر ہوئی۔ انہوں نے اس ملاقات کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے اپنی خوشی کا اظہار کیا۔

 

کرینہ اور سیف علی خان کے علاوہ عالیہ بھٹ، رنبیر کپور اور دیگر اراکین بھی اس ملاقات میں شریک تھے۔ کرینہ نے کہا کہ ہمارے دادا کی صد سالہ سالگرہ کے موقع پر وزیر اعظم نے ہمیں مدعو کیا، یہ ہمارے لیے ایک اعزاز ہے۔ مودی جی، آپ کا شکریہ۔ آپ کا تعاون ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

 

راج کپور کی سالگرہ 14 دسمبر کو منائی جائے گی۔ 1924 میں پیدا ہونے والے راج کپور کا انتقال 1988 میں ہوا۔ وہ ایک مشہور اداکار، ہدایتکار اور پروڈیوسر تھے، جنہوں نے بھارتی فلمی صنعت میں گہری چھاپ چھوڑی۔ وہ پدم بھوشن اور دادا صاحب پھالکے ایوارڈ جیسے بڑے اعزازات کے حامل تھے۔

 

اس موقع پر “راج کپور 100: صد سالہ جشن” کے نام سے تقریبات کا انعقاد 13 سے 15 دسمبر تک کیا جائے گا۔ آر کے فلمز، فلم ہیریٹیج فاؤنڈیشن اور این ایف اے سی کے مطابق، 40 شہروں کے 135 سینما گھروں میں راج کپور کی مشہور فلمیں جیسے “آگ”، “آوارہ”، “شری 420″، “سنگم” اور “بابی” دکھائی جائیں گی۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *