[]
مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، الجزیرہ ٹی وی چینل نے اردن کی البوابہ نیوز کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ افغانستان کے دارالحکومت میں ایک بم دھماکے میں طالبان کے سینئر وزیر خلیل الرحمان حقانی ہلاک ہوگئے ہیں۔
الجزیرہ کے مطابق یہ دھماکہ ملک کی وزارت برائے امور مہاجرین کے ہیڈ آفس کے اندر ہوا۔
تاہم ابھی تک ممکنہ جانی نقصان اور زخمیوں کے بارے میں تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں۔