[]
فلم اداکار مشتاق خان کو میرٹھ میں منعقد ایک ایوارڈ تقریب میں بلانے کے بہانے اغوا کر لیا گیا۔ اس واقعہ کا انکشاف ان کے بزنس پارٹنر شیوم یادو نے کیا۔ انہوں نے بتایا کہ 20 نومبر کو دہلی ہوائی اڈے پر پہنچنے کے بعد مشتاق خان کو ایک گاڑی میں بٹھا دیا گیا جو انہیں میرٹھ لے جانے والی تھی اسے ممکنہ طور پر بجنور کی طرف موڑ دیا گیا۔
‘آج تک’ کی خبر کے مطابق اغوا کاروں نے مشتاق خان کو تقریباً 12 گھنٹے تک قید کر کے زد و کوب کیا اور ان سے ایک 1 کروڑ روپے کے تاوان کا مطالبہ کیا۔ جب مشتاق خان پوری رقم نہیں دے سکے تو ان کے اور ان کے بیٹے کے کھاتوں سے 2 لاکھ روپے ٹرانسفر کرا لیے گئے۔