[]
نئی دہلی: حکومت ہند نے آج شام سے 75 ہندوستانی شہریوں کا انخلا کیا۔ اس ملک میں حالیہ پیش رفت کے بعد انخلا کیے جانے والوں میں جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والے 44 ’زائرین‘ بھی شامل ہیں جو سیدہ زینب کے روضے میں پھنسے ہوئے تھے۔ تمام ہندوستانی شہری بحفاظت لبنان پہنچ گئے ہیں اور ہندوستان کے لئے دستیاب تجارتی پروازوں کے ذریعہ واپس آئیں گے۔ یہ اطلاع آج ایک ریلیز میں دی گئی۔
ریلیز میں کہا گیا ہے کہ دمشق اور بیروت میں ہندوستان کے سفارت خانوں کے تعاون سے انخلا عمل میں لایا گیا ہے، جو ہمارے سیکورٹی کی صورتحال اور شام میں ہندوستانی شہریوں کی درخواستوں کے جائزے کے بعد عمل میں آیا ہے۔
حکومت ہند بیرون ملک ہندوستانی شہریوں کی حفاظت کو سب سے زیادہ ترجیح دیتی ہے۔ شام میں باقی رہنے والے ہندوستانی شہریوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ دمشق میں ہندوستانی سفارت خانے سے ان کے ہنگامی ہیلپ لائن نمبر +963 993385973 (واٹس ایپ پر بھی) اور ای میل آئی ڈی ([email protected]) پر اپ ڈیٹس کے لیے رابطے میں رہیں۔ حکومت صورتحال پر گہری نظر رکھے گی۔