دہشت گردوں کے حامی ممالک مقدس مقامات پر ممکنہ حملے کے لئے جوابدہ ہوں گے، عراقی حزب اللہ

[]

مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے بتایا ہے کہ عراق کی کتائب حزب اللہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے شام کی موجودہ صورت حال پر ردعمل ظاہر کیا ہے۔

عراقی مزاحمتی تنظیم نے واضح کیا کہ شامی فوج اپنے کمانڈ اسٹاف میں مسائل کے باوجود کئی دہائیوں سے جاری مثالی مزاحمت کا نمونہ رہی ہے۔

اس بیان میں کہا گیا ہے کہ خونخوار گروہ النصرہ اور داعش کی کیمروں کے سامنے انسانیت نمائی کے ذریعے اپنی درندگی اور سفاکیت کو چھپانے کی کوششیں بے سود ہیں۔

عراقی حزب اللہ نے کہا کہ شام میں مقدس مقامات پر کسی بھی ممکنہ حملے کی ذمہ داری دہشت گردوں کی حمایت کرنے والے دو ممالک پر عائد ہوتی ہے۔

اس بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ہم شام کے حالات پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور ایسے فریقوں کے ابھرنے کا انتظار کر رہے ہیں جن کے ساتھ مزاحمت اور مسئلہ فلسطین کی بنیاد پر مفاہمت تک پہنچ سکیں۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *