[]
نئی دہلی: سپریم کورٹ نے الہ آباد ہائی کورٹ کے موجودہ جج شیکھر کمار یادو کے گزشتہ دنوں وشو ہندو پریشد (وی ایچ پی) کے ایک پروگرام میں دیے گئے بیان سے متعلق شائع ہونے والی اخباری خبروں پر آج نوٹس لیا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سپریم کورٹ نے اس معاملے میں الہ آباد ہائی کورٹ سے تفصیلی معلومات طلب کی ہیں اور اس پر غور کیا جا رہا ہے۔
الہ آباد ہائی کورٹ کی لائبریری میں وی ایچ پی کے پروگرام کے دوران جسٹس یادو کے بیان نے بڑا تنازع کھڑا کر دیا ہے۔ ان کے خلاف ان ہاؤس انکوائری اور مواخذے کی کارروائی شروع کرنے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔