[]
تلنگانہ حج کمیٹی کے چیئرمین مولانا سید شاہ غلام افضل بیا بانی خسرو پاشاہ سے المیزان حج و عمرہ گروپ کے مینیجنگ ڈائریکٹر حافظ محمد فیاض علی نے حج ہاؤس میں ملاقات کی۔ یہ ملاقات حج سے متعلق مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کے لیے منعقد ہوئی۔
اس دوران دونوں حضرات نے حج 2025 کے انتظامات، عازمین کی سہولتوں اور خدمات پر بات چیت کی۔ حافظ محمد فیاض علی نے المیزان حج و عمرہ گروپ کی جانب سے حج اور عمرہ زائرین کو فراہم کی جانے والی خدمات اور انتظامات کی تفصیلات پیش کیں۔ انہوں نے عازمین کے سفری مسائل، رہائش، اور دیگر سہولیات کے حوالے سے درپیش چیلنجز اور ان کے ممکنہ حل پر تبادلہ خیال کیا۔
مولانا سید شاہ غلام افضل بیا بانی خسرو پاشاہ نے تلنگانہ حج کمیٹی کی جانب سے حج کے لیے کی جانے والی تیاریوں اور سہولتوں کے بارے میں بتایا۔ انہوں نے عازمین حج کی رہنمائی، ٹریننگ، اور حجاج کے لیے فراہم کی جانے والی جدید سہولیات پر روشنی ڈالی۔ انھوں نے المیزان کو زیادہ کوٹہ منظور ہونے پر حافظ محمد فیاض علی کو مبارک باد دی ۔
اس ملاقات میں حج کمیٹی اور المیزان گروپ کے درمیان تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر بھی اتفاق ہوا، تاکہ عازمین کو بہتر خدمات فراہم کی جا سکیں اور ان کا حج کا سفر آسان اور یادگار بنایا جا سکے۔
ملاقات کے اختتام پر دونوں حضرات نے حج کے کامیاب انعقاد کے لیے دعا کی اور عازمین کے حق میں نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔اس موقع پر حج کمیٹی کے سی سی او عرفان صاحب ؛حج کمیٹی رکن مجیب صاحب ؛ سید ابراہیم اور دوسرے موجود تھے