[]
حیدرآباد: سرکردہ سائنسداں و سابق صدرجمہوریہ عبدالکلام کی تحریک سے متاثر ہوکر طلباء کے ذریعہ تیار کئے گئے راکٹ ڈی ایس آرایس ایل وی کو 2027 میں لانچ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
یہ اعلان سائنس مے فاؤنڈیشن کے انترکش انڈیا ڈویژن کی جانب سے کیا گیا۔
اس کے مطابق، ملک بھر سے جملہ1,80,000 طلباء اس پروگرام میں حصہ لیں گے۔
حیدرآباد کے بشیر باغ پریس کلب میں منعقدہ ایک اجلاس میں ڈی ایس آرایس ایل وی2027پراجکٹ کے چیف آفیسر وشنو، اسٹیٹ پراجکٹ آفیسر پوجیتا اور کئی طلباء نے شرکت کی۔
انہوں نے بتایا کہ یہ پراجکٹ تقریباً 2047 اسکولوں کے ساتھ مل کر مکمل کیا جائے گا۔
یہ راکٹ چینئی کے ساحلی علاقے سے لانچ کیا جائے گا۔
انہوں نے وضاحت کی کہ یہ راکٹ ماحولیات اور اوزون تہہ کی خصوصیات کے بارے میں اہم معلومات فراہم کرے گا۔