صہیونی فوج کی جانب سے جنوبی لبنان میں 4 فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف

[]

مہر خبررساں ایجنسی نے شہاب نیوز ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ صہیونی فوج نے جنوبی لبنان میں پیش آنے والے ایک واقعے میں اپنے 4 فوجیوں کی ہلاکت کا باضابطہ طور پر اعتراف کیا ہے۔

صیہونی حکومت کی فوج کے اعلان کے مطابق جنوبی لبنان میں صہیونی فوج کی 226ویں بریگیڈ کی 9263 ویں انفنٹری بٹالین کے دو اہلکار یوہینی زینریشین، ساگی روبینسٹین، اور بنیامین دستاو نیگوسا اور ایریز افریم کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔

صہیونی فوج کے ترجمان نے واقعے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ یہ 4 فوجی ایک سرنگ کے اندر تھے جو دھماکے سے منہدم ہوگئی اور تمام 4 فوجی ہلاک ہوگئے اور ان کی لاشیں نکالنے کے آپریشن میں 12 گھنٹے لگے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *