[]
نئی دہلی: ہندستان اور عالمی تاریخ کے اہم اور مختصر واقعات اس طرح ہیں۔
1484۔ مشہور ہندوستانی شاعر اور صوفی سورداس کی ہوئی تھی۔
1625۔ ہالینڈ اور انگلینڈ نے فوجی معاہدہ پر دستخط کئے۔
1761۔ پونے کی مہارانی تارابائی کا انتقال ہوا تھا۔
1825۔ 1857 کی جنگ آزادی کے عظیم سپاہی راوَ تولارام کی ہوئی تھی۔
1898۔ رام کرشن مٹھ اور مشن کے صدر دفتر بیلور مٹھ کا قیام عمل میں آیا۔
1917۔ ترکی کے فوجیوں نے یروشلم کو برطانوی فوج کے قضبے میں دے دیا تھا۔
1941۔ چین نے جاپان، جرمنی اور اٹلی کے خلاف جنگ کا علان کیا۔
1946۔ مجلس آئین کا پہلا اجلاس نئی دہلی کے ’کونسٹی ٹیوشن ہال‘میں منعقدہ ہوا۔
1965۔ مسٹر انستاس میکویان کی جگہ مسٹر نکولائی پودگورنی سوویت یونین کے صدر بنائے گئے۔
1987۔ فلسطین کے غزہ پٹی میں پہلا فساد بھڑکا۔
1992۔ برطانوی شہزادہ چارلس اور پرنس ڈائنا نے علیحدہ ہونے کا باقاعدہ اعلان کیا۔
1996۔ کویت پر 1990 کے حملہ کے بعد اقوام متحدہ نے عراق پر اقتصادی پابندی کے درمیان ’تیل کے بدلے اناج‘پروگرام شروع کرنے کی منظوری دی۔
1998۔ آسٹریلیائی کرکٹ کھلاڑی شین وارن اور مارک وا نے ایک ہندستانی سٹے با ز سے 1994 میں پاکستان دورے پر رشوت لینے کی بات کا اقرار کیا۔
2001۔ یونائٹیڈ نیشنل پارٹی کے لیڈر رانل وکرما سنگھے نے سری لنکا کے وزیراعظم کے عہدہ کا حلف لیا۔
2006۔ پاکستان نے حطف -6 میزائل کا تجربہ کیا۔
2007۔ سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو نے پاکستان حکومت کے ساتھ اپنے تمام تعلقات ختم کرنے کا اعلان کیا۔
2012۔ ماسکو میں طیارہ حادثہ، 7 افراد ہلاک ہوئے۔
2013 – انڈونیشیا میں بنٹارو کے قریب ٹرین حادثے میں سات افراد ہلاک اور 63 زخمی ہوئے۔
2018 – اروناچل پردیش کے وزیر اعلی پیما کھنڈو نے ریاست میں نئے ضلع شی یومی کا افتتاح کیا۔ یہ ضلع ریاست کے مغربی سیانگ ضلع کو تقسیم کرکے بنایا گیا تھا۔a