حیدرآباد ڈسٹرکٹ کانگریس کمیٹی کے جنرل سکریٹری مقرر

سید اصغر حسین فرشوری حیدرآباد ڈسٹرکٹ کانگریس کمیٹی کے جنرل سکریٹری مقرر۔
حیدرآباد۔8/ڈسمبر(سفیرنیوز)جناب سمیر ولی اللہ حیدرآباد ڈسٹرکٹ کانگریس کمیٹی صدر نے پرانا شہر کے سینئر کانگریس لیڈر جناب سید اصغر حسین فرشوری جو 1980 سے کانگریس پارٹی سے وابستہ ہے کو حیدرآباد ڈسٹرکٹ کانگریس کمیٹی(DCC) کا جنرل سکریٹری مقرر کیا ہے اصغر حسین فرشوری نے سمیر ولی اللہ سے اظہار تشکر کیا ہے۔فرشوری نے عوام کی بے لوث خدمات انجام دی ہے انہوں نے راشن کارڈ،بلدیہ،واٹر ورکس جیسے عوام کے مسائل حل کئے۔انکی کانگریس پارٹی سے وابستگی کی مثال یہ ہیکہ وہ 1980 سے ابتک تقریبا 44 سال سے کانگریس پارٹی سے جڑے ہوئے ہیں اور عوام کی خدمات بخوبی انجام دے رہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *