بشار الاسد کے بارے میں فلحال کوئی معلومات فراہم نہیں، شامی وزیراعظم

[]

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق شام کے وزیر اعظم محمد الجلالی نے کہا ہے کہ ان کو بشار الاسد کی روانگی کے وقت اور مقصد کے بارے میں کچھ علم نہیں ہے۔

عربیہ ٹیلی ویژن سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ انہیں بشار الاسد کے مقام اور اس کی کسی مخصوص علاقے سے نکلنے کے وقت کے بارے میں کوئی معلومات نہیں ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ انہیں نہیں معلوم کہ بشار الاسد کہاں ہے اور کب اس نے اس علاقے کو چھوڑا۔

الجلالی نے مزید کہا کہ انہوں نے شام میں رہنے کا فیصلہ کیا ہے اور زیادہ تر وزرا بھی دمشق میں موجود ہیں اور ۴۰۰ ہزار ملازمین کو دوبارہ اپنے کام پر واپس لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *